شہدائے کربلا نے حق کو نمایاں کردیا، طاہرہ نجم

شہدائے کربلا نے حق کو نمایاں کردیا، طاہرہ نجم

محر الحرام صبر، استقامت ، حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ، بیان

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں تاقیامت حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتی رہیں گی جبکہ محرم الحرام صبر، استقامت، برداشت اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔وہ اپنی رہائش گاہ پر انجمن کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ حسینیہ امن کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو اتحاد، بھائی چارے اور قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔کانفرنس سے زہرہ سجاد زیدی اور سکالر شبانہ سلیم نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے حق، سچائی، دیانت داری اور دین اسلام کی سربلندی کا عملی درس دیا۔ خواتین کو اپنی زندگی میں ایمانداری، دیانت داری اور نماز کی پابندی کو شعار بنانا چاہیے ۔طاہرہ نجم نے کہا کہ پُرامن معاشرے کے قیام کیلئے فلسفہ حسینیتؓ پر عمل ناگزیر ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد، ترقی و خوشحالی اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں