ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا، مزاحمت پر دھمکیاں

ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا، مزاحمت پر دھمکیاں

فتح پور کے رہائشی محمد خبیب یوسف سے نقدی اورموبائل چھین کر فرار

میلسی (نامہ نگار )دوڈاکودکاندار کو لوٹ کر فرار، مزاحمت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں۔فتح پور کے رہائشی محمد خبیب یوسف نے بتایا ہے کہ وہ رات تقریباً نو بجے سرکاری ہسپتال کے قریب واقع اپنی دکان بند کرکے گھر جا رہے تھے ،اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو آئے گئے اور گن پوائنٹ پر تیس ہزار روپے نقدی اور تیس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا ، مزاحمت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہو گئے ۔متاثرہ شخص نے بعد ازاں علاقہ مکینوں کو اطلاع دی جس پر شہری موقع پر جمع ہو گئے اور احتجاج کیا کہ واردات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

پولیس کو پندرہ پر کال کی گئی جس کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ملزموں کی تلاش جاری ہے ،جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ دکاندار ودیگر شہریوں نے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں