دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 4روز بعد برآمد
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریسکیو 1122 کا 50 کلومیٹر تک سرچ آپریشن کامیاب،دریائے سندھ میں ڈوبنے والے 17 سالہ نوجوان کی لاش چار روز بعد غازی گھاٹ کے قریب سے برآمد۔۔۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 17 سالہ نوجوان غلام اصغر کی نعش چار روزہ مسلسل سرچ آپریشن کے بعد ریسکیو 1122 نے برآمد کر لی۔ نوجوان 18 جون کو نوتک پاڑا کالا کے مقام پر کشتی حادثے کے دوران دریا میں ڈوب گیا تھاریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت کشتی میں چھ افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد بحفاظت کنارے پر پہنچ گئے جبکہ غلام اصغر ولد غلام شبیر تیز بہاؤ کی نذر ہو کر لاپتہ ہوگیا تھا۔