وہاڑی میں آندھی کے بعد موسلادھار بارش، موسم خوشگوار
وہاڑی(خبر نگار)وہاڑی اور گردونواح میں دن بھر شدید گرمی اور حبس کے بعد شام کے وقت اچانک موسم نے کروٹ لی اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرد آلود آندھی چل پڑی جس کے بعد موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔۔۔
بارش کے باعث پورے علاقے میں موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں واضح کمی واقع ہوئی دن بھر شہری شدید گرمی اور حبس سے پریشان رہے تاہم بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا تیز آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی اور کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا شہریوں نے بارش کو گرمی سے نجات کا باعث قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کئی دنوں کی شدید گرمی کے بعد یہ بارش باعث رحمت ثابت ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی موسم میں تبدیلی کا امکان ہے مزید صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔