ایگریکلچر آفیسر ساجد کریم کی ترقی اضافی ذمہ داریاں تفویض
لودھراں (سٹی رپورٹر) محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب کے ایگریکلچر آفیسر (اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ)ساجد کریم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر (اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ) لودھراں تعینات کر دیا گیا۔
انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ساجد کریم کو بہترین انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (پمرا) کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے ۔ ان کی ترقی اور اہم تعیناتی کو محکمہ زراعت اور مارکیٹنگ کے حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔نئے عہدے کا چارج سنبھالنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید، اصغر اقبال لغاری، فرخ اللہ خان بلوچ، عبدالخالق طور، ماجد کریم اور زاہد تبسم سمیت تاجروں اور آڑھتیوں کی بڑی تعداد نے ساجد کریم کو مبارکباد دی۔