محرم میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت، ارشاد گھلو

محرم میں مذہبی ہم آہنگی کے  فروغ کی ضرورت، ارشاد گھلو

دوکوٹہ (نامہ نگار)سابق ممبر ضلع کونسل و قائد گھلو گروپ چودھری ارشاد احمد گھلو نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، کیونکہ محرم ہمیں صبر، برداشت اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے سابق صوبائی امیدوار چوہدری غضنفر عباس گھلو، سابق چیئرمین یونین کونسل لال سگو چودھری قیصر عباس گھلو اور چودھری قمر عباس گھلو کے ہمراہ اپنے بیان میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں دین اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانی پیش کی اور ہمیں یہ پیغام دیا کہ حق و سچ کے لیے کبھی بھی باطل کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اہل بیتؓ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے تاکہ عاشورہ پرامن ماحول میں گزر سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کے ذریعے ہی فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے ۔ارشاد گھلو نے کہا کہ نوجوان نسل کو امام حسینؓ کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ صبر و استقامت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں