بینظیر بھٹو کا سیاسی مشن آج بھی زندہ ، میر آصف دستی

بینظیر بھٹو کا سیاسی مشن آج  بھی زندہ ، میر آصف دستی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، عوامی حقوق اور ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ان کا سیاسی مشن آج بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں میر آصف خان دستی نے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے سخت دور میں جمہوریت کی بحالی کیلئے طویل اور تاریخی جدوجہد کی۔ وہ عوامی حقوق کی توانا آواز بن کر ابھریں اور ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہوں نے خواتین کو سیاست میں آگے لانے ، ان کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے ۔ میر آصف خان دستی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے ملک ایک عظیم سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا، تاہم ان کا نظریہ اور سیاسی مشن آج بھی زندہ ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن جمہوریت، عوامی حقوق اور ملکی استحکام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں