قائداعظم روڈ کھال منصوبہ سست روی کا شکار،دکاندار پریشان

قائداعظم روڈ کھال منصوبہ سست روی کا شکار،دکاندار پریشان

زیر تعمیر کھال میں پانی بھر گیا، دکانوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ،اقدامات کا مطالبہ

میلسی (نامہ نگار )میلسی قائداعظم روڈ پر ورلڈ بینک منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کام مبینہ طور پر سست روی کا شکار ہو گیا ہے جس پر دکانداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد زیر تعمیر کھال میں پانی بھر گیا جس سے دکانوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے مقامی تاجروں کے مطابق متعدد بار اعلیٰ حکام کو شکایات درج کرائی گئیں اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن ٹھیکیدار کی جانب سے کام کی رفتار انتہائی سست ہے جس کے باعث شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

قائداعظم روڈ کے دکانداروں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ قائداعظم روڈ اور عیدگاہ روڈ پر زیر تعمیر کھال کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور ایمرجنسی مشینری لگا کر کھال میں جمع پانی نکالا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو دکانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے اور کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ہے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں