کارکنان میں اخوت جماعتی استحکام کی بنیاد، ذیشان اختر

کارکنان میں اخوت جماعتی  استحکام کی بنیاد، ذیشان اختر

ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے منصورہ لاہور میں منعقدہ مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 کارکنان کے باہمی تعلقات، اخوت، اعتماد اور خیرخواہی جماعتی استحکام اور دعوتی جدوجہد کی بنیادی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط اور منظم جماعت وہی ہوتی ہے جس کے کارکنان ایک دوسرے کے ساتھ محبت، احترام اور تعاون کے جذبے سے سرشار ہوں۔ اور اجتماعی مقاصد کے حصول کے لیے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ جماعت اسلامی کی قوت اس کے کارکنان ہیں اور انہی کے ذریعے تنظیمی ڈھانچہ مضبوط ہوتا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں