چونگی 22 انجمن تاجران کی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز
ملتان (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران چونگی نمبر 22 تا ناز سینما وہاڑی روڈ کے انتخابات آئندہ ماہ جولائی میں منعقد ہوں گے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سماجی و سیاسی رہنما ملک ارشد بھٹہ المعروف ڈاڈا کی رہائش گاہ پر امیدوار برائے صدر رانا شاہ زیب کے اعزاز میں عشائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ارشد بھٹہ، تنظیم تحفظ تاجران ملتان ڈویژن کے صدر ملک نیاز محمد بھٹہ، شاہ عباس، عزیز الرحمن کمبوہ، رانا حیدر علی اور احتشام ندیم بھٹہ نے کہا کہ رانا شاہ زیب تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ، متحرک اور باصلاحیت شخصیت ہیں۔مقررین نے کہا کہ رانا شاہ زیب نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، کاروباری برادری کی خدمت اور مارکیٹ کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔