بستی محمد پورہ کے گلی محلوں میں ناقص صفائی
گگو منڈی (نامہ نگار) شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت زیادہ توجہ مرکزی شاہراہوں اور ۔۔۔
نمایاں مقامات کی صفائی پر دی جا رہی ہے جبکہ گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال اب بھی ناقص ہے ۔ بستی محمد پورہ کی گلی نمبر 5 کے رہائشیوں کے مطابق صفائی عملہ باقاعدگی سے نہیں آتا جس کے باعث گندگی کے ڈھیر جمع رہتے ہیں اور شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہری شفیق احمد، حاشر شفیق، محمد عباس، جنید عالم، محمد عمران اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ صفائی کی سہولیات تمام محلوں تک یکساں طور پر پہنچائی جائیں اور صفائی عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔