گاڑیوں میں آتشزدگی روکنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

گاڑیوں میں آتشزدگی  روکنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) گاڑیوں میں آگ لگنے کے حادثات کی روک تھام اور مسافروں کے تحفظ کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایک ہفتہ وار آگاہی اور انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ ۔۔۔

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات اور ڈی آئی جی این-5 سینٹرل شاہد جاوید کی نگرانی میں جاری مہم کے تحت ایس پی سیکٹر کمانڈر سینٹرل-2 ملتان محمد کاشف رحیم بھٹہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی راؤ محمد اقبال کی سربراہی میں بیٹ-18 خانیوال نے پبلک سروس گاڑیوں، ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کی چیکنگ شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں