جعلی چیک دینے کے الزام میں شہری کیخلاف مقدمہ درج
گگومنڈی(نامہ نگار) بلڈنگ میٹریل خرید کر جعلی چیک دینے کے الزام میں ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق نواحی اڈا 25/85 کے رہائشی منشی عدنان ولد ارشد مغل نے بھٹی آئرن سٹور سے سریا اور دیگر بلڈنگ میٹریل خریدا اور دکاندار محمد صفدر بھٹی کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔ محمد صفدر بھٹی کے مطابق جب وہ چیک کیش کروانے کے لیے بینک گیا تو چیک بوگس ثابت ہوا۔ متاثرہ دکاندار کی درخواست پر تھانہ گگومنڈی پولیس نے منشی عدنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔