نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا رجحان، شہریوں میں تشویش

نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا  رجحان، شہریوں میں تشویش

گگو منڈی (نامہ نگار) علاقے میں نوجوان نسل کے منشیات کی لت میں مبتلا ہونے کے بڑھتے رجحان پر شہریوں اور۔۔۔

 سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوؤں اور انسدادِ منشیات مہمات کے باوجود آئس سمیت دیگر خطرناک نشے نوجوانوں تک باآسانی پہنچ رہے ہیں جس سے معاشرے کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے فکرمند ہیں جبکہ تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں نے بھی اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کی فروخت اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں