بہوکے اغواکا مقدمہ درج سسر سمیت تین افراد نامزد

بہوکے اغواکا مقدمہ درج  سسر سمیت تین افراد نامزد

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے موضع احسان پور میں شادی شدہ خاتون کے مبینہ اغواء کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پندرہ روز گزرنے کے باوجود خاتون کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔۔۔۔

 ایف آئی آر کے مطابق عبدالعزیز نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی راج بی بی کی شادی زاہد حسین سے ہوئی تھی اور دونوں اس کے گھر رہائش پذیر تھے ۔ مدعی کے مطابق اس کا سوتیلا بھائی مرید حسین، جو رشتہ میں راج بی بی کا چچا اور سسر بھی ہے ، ان کے گھر آتا جاتا رہتا تھا۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ 9 اور 10 جون کی درمیانی شب راج بی بی گھر سے لاپتہ ہو گئی جبکہ گواہوں نے اطلاع دی کہ مرید حسین دو نامعلوم افراد کے ہمراہ اسے اپنے ساتھ لے جا رہا تھا۔ مدعی نے الزام لگایا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کی بیٹی کو اغواء کیا۔ پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے عبدالعزیز کی مدعیت میں مرید حسین اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 388/26 زیر دفعہ 496 اے درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں