ڈانٹ پر نوجوان نے خودکشی کرلی
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)موضع ملک پور میں 18 سالہ نوجوان بلال والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا۔
اہل خانہ کے مطابق بلال کو آوارہ گردی سے منع کرنے پر والدین نے سرزنش کی تھی جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔ تشویشناک حالت میں اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔