2کمسن بچیوں کا اغوا ، مقدمہ درج
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) نواحی علاقہ سے دو کمسن بچیوں کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ پل ٹو آر موضع محراب والا کے رہائشی بلال نے تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کو بتایا کہ میری پوتیاں پندرہ سالہ طیبہ، اور آٹھ سالہ کنزہ صبح سویرے اپنے ہمسائیوں محمد سلیم کے گھر گئیں۔ واپس نہ آئیں تو سلیم کی بیوی عذر ا سے بچیوں کے متعلق دریافت کا کیا تو عذرا بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی گڑیا اُن کو ساتھ لے کر گئی ہے۔