تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بزرگ شہری جاں بحق

تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے  بزرگ شہری جاں بحق

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)خان پور میں سڑک عبور کرتے ہوئے 70 سالہ غلام یٰسین نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق غلام یٰسین سڑک کراس کر رہا تھا کہ اچانک گزرنے والی ایک گاڑی نے اسے کچل دیا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں