پولیس نے گمشدہ بچہ والدین کے سپرد کردیا
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس تھانہ نیوملتان، امام بارگاہ ابوالفضل جلوس میں شرکت کے لئے اپنے والدین کے ساتھ آنے والابچہ جوکہ اپنے والدین سے الگ ہوکر کہیں گم ہوگیا ملتان پولیس نے بچے کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔۔۔
، جنہوں نے ملتان پولیس کا شکریہ ادا کیاپولیس تھانہ نیوملتان امام بارگاہ ڈیوٹی پرموجودسب انسپکٹر شرجیل احمد اور ہمراہی ملازمان نے اطلاع موصول ہونے پر بروقت تلاش شروع کردی اور مختصر وقت میں بچے کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔