بلاول بھٹو کو چیلنج دینا سستی شہرت کا حربہ:آصف دستی

بلاول بھٹو کو چیلنج دینا سستی  شہرت کا حربہ:آصف دستی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سردار میر آصف خان دستی نے اپنے بیان میں حذیفہ رحمان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے۔۔۔۔

 اسے سستی شہرت حاصل کرنے اور اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دن رات چاپلوسی کر کے مشیر بننے والے حذیفہ رحمان اس قسم کے بیانات سے اپنی سیاسی حیثیت بلند نہیں کر سکتے ، جبکہ ڈیرہ غازی خان کا ہر شہری ان کی سیاسی حیثیت سے بخوبی واقف ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں