ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو دکاندار من مرضی کرنے لگے

 ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو   دکاندار من مرضی کرنے لگے

ماہڑہ (نامہ نگار ) ماہڑہ، روہیلانوالی اور گردونواح میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں، جہاں دکاندار مبینہ طور پر سرکاری نرخ نامے کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے ریٹس وصول کر رہے ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث روزانہ 10 سے 20 روپے فی کلو تک من مانی اضافہ کیا جا رہا ہے ، جس سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہی مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، جبکہ ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ لسٹ طلب کرنے پر بعض دکاندار گیس فروخت کرنے سے بھی انکار کر دیتے ہیں۔ سماجی و عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہڑہ، روہیلانوالی اور ملحقہ علاقوں میں سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائی جائے ، بلیک میں فروخت اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں