بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کی بھرپور ترجمانی کی:نواب زادہ افتخار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار احمد خان اور پیپلز پارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یسین خان گوگانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے جائز آئینی حقوق کے لیے آواز بلند کر کے خطے کے عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام کے حقوق پر کھل کر اظہار خیال کیا، جو مستقبل میں اہم قانون سازی کی بنیاد بن سکتا ہے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، جنہیں ان کا حق ملنا چاہیے ۔