چندر بھان بند تنازع، تیسرے روز بھی احتجاج، تعمیراتی کام بند

 چندر بھان بند تنازع، تیسرے  روز بھی احتجاج، تعمیراتی کام بند

فتح پور جنوبی (نامہ نگار ) موضع عظمت پور میں چندر بھان سپر بند کی تعمیر سے متعلق تنازع پر مکینوں کا احتجاج اور دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا، جبکہ مظاہرین نے تعمیراتی کام رکوا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق متاثرین کا مؤقف ہے کہ نامکمل سپر بند مکمل کرنے کے بجائے کنڈی تعمیر کی جا رہی ہے ، جس سے ان کے گھروں، قبرستان اور املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ اریگیشن عملہ اور ٹھیکیدار معاوضہ دیے بغیر زبردستی تعمیراتی کام کرنا چاہتے ہیں۔ تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے تھانہ صدر علی پور پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی، تاہم مظاہرین کی مزاحمت کے باعث کام شروع نہ ہو سکا۔ احتجاجی مردوں اور خواتین نے مطالبہ کیا کہ کنڈی کی بجائے سپر بند کا نامکمل حصہ مکمل کیا جائے تاکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی، انفراسٹرکچر، تعلیمی ادارے اور مکانات ممکنہ سیلاب سے محفوظ رہ سکیں۔ دوسری جانب اریگیشن حکام کی درخواست پر ڈی ایس پی علی پور نے سرکاری امور میں مداخلت کے الزام میں قانونی کارروائی کا حکم دے دیا، جبکہ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں