گیس چوروں کیخلاف کارروائی،تین میٹر منقطع
ملتان(خصوصی رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی کاروائی 03 میٹر منقطع، 60 کیسز کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیل کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 03 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا ریکور کرلیا گیا ، دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دئیے ۔