ویزا کنسلٹنٹ کو ہراساں کرنیکی درخواست ایف آئی اے سے جواب طلب
ملتان (کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد امجد رفیق نے لاہور کے رجسٹرڈ ویزا کنسلٹنٹ مفتی محمد احسان الحق اور ان کے بیٹے محمد اسماعیل خان کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے سے 8 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزاروں کے وکیل شیخ جمشید حیات نے مؤقف اختیار کیا کہ مفتی محمد احسان الحق کے خلاف کسی متاثرہ شخص نے نہ کوئی شکایت درج کرائی ہے اور نہ ہی کوئی درخواست دی ہے ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک ملزم جان یوسف نے صرف یہ بیان دیا ہے کہ اس نے متاثرین سے رقم وصول کر کے درخواست گزاروں کو دی، جبکہ اس ادائیگی کی باقاعدہ رسیدیں موجود ہیں جو درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہیں۔ وکیل کے مطابق اس کے باوجود ایف آئی اے درخواست گزاروں کو مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں حراساں کیا جا رہا ہے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جولائی کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔:::