اہلخانہ نے چور کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا
ملتان ( کرائم رپورٹر ) گھر میں گھسنے والا مبینہ چور اہلخانہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔
صدر پولیس کو چونگی نمبر 1سے تسلیم قیصر نے اطلاع دی کہ ہماری چھت پر نامعلوم مبینہ چور موجود تھا جسے میرے بیٹے نے دیکھ کر شور شرابہ کیا جو فرار ہونے لگاتو اہلخانہ نے دبوچ لیا ۔اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہلخانہ کی جانب سے پکڑے جانے والے چور کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا اور کارروائی شروع کردی ۔