لوڈر رکشا پر پلاسٹک ٹینکی سے ڈیزل لیک ہونے پر کارروائی شروع
ملتان ( کرائم رپورٹر )لوڈر رکشا پر پلاسٹک ٹینکی سے ڈیزل لیک ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔
ممتاز آباد پولیس کو ریسکیو 1122اہلکار نے اطلاع دی کہ بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب لوڈر رکشہ جس پر پلاسٹک کی ٹینکی موجود تھی میں ڈیزل لیک ہوا جو تقریبا پانچ سے آٹھ لیٹر روڑ کی سائیڈ پر گرا ،لوڈر رکشہ والے کو روکا جو اپنا رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگیا کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار لوڈر رکشاڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔