کوٹ ادو پولیس میں تقرر و تبادلے ، نئے ایس ایچ اوز تعینات

کوٹ ادو پولیس میں تقرر و تبادلے ، نئے ایس ایچ اوز تعینات

کوٹ ادو پولیس میں تقرر و تبادلے ، نئے ایس ایچ اوز تعیناتانتظامی امور بہتر، مؤثر پولیسنگ اور امن و امان کیلئے اہم فیصلے کیے گئے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کوٹ ادو سے انسپکٹر اختر خان ہجبانی کو ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ مقرر کیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر ہارون اختر کو تھانہ سٹی سرور شہید سے تبدیل کر کے تھانہ سٹی کوٹ ادو تعینات کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سب انسپکٹر شاہد فرید کھکھ کو تھانہ سٹی کوٹ ادو سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ سنانواں مقرر کیا گیا جبکہ سب انسپکٹر عصمت عباس کو تھانہ سنانواں سے تبدیل کر کے تھانہ سٹی چوک سرور شہید تعینات کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان تقرر و تبادلوں کا مقصد مختلف تھانوں میں انتظامی امور کو مزید بہتر بنانا، پولیسنگ کے نظام کو مؤثر بنانا اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں