غیر رجسٹرڈ ہوٹلز، ریسٹورنٹس کا معائنہ، مالکان کو نوٹس
غیر رجسٹرڈ ہوٹلز، ریسٹورنٹس کا معائنہ، مالکان کو نوٹس ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز کی ٹیم کی کارروائی،صفائی، فائر سیفٹی کا جائزہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار سیکرٹری سیاحت پنجاب کی ہدایات پر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز ریجنل آفس ملتان کی ٹیم نے خانیوال میں غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز حافظ غضنفر علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی خان نے ٹیم کے ہمراہ مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مالکان اور انتظامیہ کو رجسٹریشن اور لائسنس کے حصول سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے محکمانہ نوٹس جاری کیے گئے ۔ ٹیم نے معائنے کے دوران کچن، صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، فائر سیفٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ سیاحوں اور عوام کو معیاری اور محفوظ خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ اس موقع پر فیلڈ سپروائزر عنبر عطاء، عاصی نعمان سلیم بلوچ اور اسامہ اعجاز بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی خان نے ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان کو ہدایت کی کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت تمام صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آئیں، معیاری خدمات فراہم کریں اور سرکاری قوانین و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔