کالونی روڈ پرسیوریج کا مسئلہ ، گلیوں میں گندا پانی جمع

کالونی روڈ پرسیوریج کا مسئلہ ، گلیوں میں گندا پانی جمع

کالونی روڈ پرسیوریج کا مسئلہ ، گلیوں میں گندا پانی جمع یشان، تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، فوری نکاسی آب کا مطالبہ

میلسی (نامہ نگار ) میلسی کی کالونی روڈ پر برسوں سے جاری سیوریج کا مسئلہ شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے ، جہاں چھ سے سات گلیاں مسلسل گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، جس کے باعث آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ تعفن پھیلنے سے مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار متعلقہ حکام کی توجہ اس دیرینہ مسئلے کی جانب مبذول کرائی گئی، تاہم اب تک کوئی مؤثر اور مستقل حل نہیں نکالا جا سکا۔ گلیوں میں جمع گندا پانی بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے بھی شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی روڈ کے سیوریج کے دیرینہ مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مستقل بنیادوں پر نکاسی آب کا مؤثر انتظام یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں