کھمبا درست نہ ہوسکا ،گھروں میں پانی کی شدید قلت
کھمبا درست نہ ہوسکا ،گھروں میں پانی کی شدید قلت آندھی کے باعث گرنے والا پول 20روز میں ٹھیک نہیں ہوا، نوٹس کا مطالبہ
جودھ پور (نمائندہ دنیا ) جودھ پور لنک روڈ، کھوہ محی الدین آرائیں کی بستی میں آندھی کے دوران گرنے والا بجلی کا کھمبا گزشتہ بیس روز سے تاحال زمین پر پڑا ہے جبکہ بجلی کی تاریں بھی زمین پر موجود ہیں، جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث گھروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار مقامی واپڈا ملازمین کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ۔ متاثرہ شہریوں نے چیف میپکو ملتان، ایکسیئن کبیروالا اور ایس ڈی او سب ڈویژن مخدوم پور سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر بجلی کا کھمبا نصب کیا جائے ۔، بجلی بحال کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔