تاجر برادری کشمیری مہاجرین کا عاصم شریف بٹ کی حمایت کا اعلان

تاجر برادری کشمیری مہاجرین کا عاصم شریف بٹ کی حمایت کا اعلان

ملتان (لیڈی رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ ایل اے 42 وادی 3 کے امیدوار محمد عاصم شریف بٹ کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

، جس میں بٹ برادری، کشمیری مہاجرین، تاجر برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں انتخابی حکمت عملی، کشمیری مہاجرین کے مسائل اور برادری کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ محمد عاصم شریف بٹ ایک مخلص اور عوام دوست شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ تاجروں اور کشمیری برادری کے مسائل کو ترجیح دی۔ انہوں نے برادری سے اپیل کی کہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں