چوڑی سرائے بازار تاجران کا مرکزی تنظیم سے الحاق

چوڑی سرائے بازار تاجران کا مرکزی تنظیم سے الحاق

ملک بھر کے تاجروں کو مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے سرگرم، خواجہ سلیمان

ملتان (لیڈی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد نے چوڑی سرائے بازار کا دورہ کیا، جہاں انجمن تاجران چوڑی سرائے بازار کی بلامقابلہ منتخب ہونے والی کابینہ کو مبارکباد دی گئی اور عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔وفد میں آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ، شہباز قریشی، مقبول احمد اور دیگر تاجر رہنما شامل تھے ۔ اس موقع پر صدر غلام مرتضیٰ قادری، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، چیئرمین سید عامر نعیم شاہ، سرپرست اعلیٰ نادر علی، نائب سرپرست اعلیٰ حاجی خالد، وائس چیئرمین عبدالغفور، سینئر نائب صدر محمد آصف اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی۔تقریب کے دوران خواجہ سلیمان صدیقی نے غلام مرتضیٰ قادری کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا مرکزی نائب صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا، جبکہ غلام مرتضیٰ قادری نے اپنی تنظیم کے ہمراہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سے باضابطہ الحاق کا اعلان کیا، جس کا شرکاء نے خیرمقدم کیا۔خواجہ سلیمان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان تاجروں کے حقوق کے تحفظ، مؤثر نمائندگی اور ملک بھر کی تاجر برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔

 

 انہوں نے کہا کہ چوڑی سرائے بازار کی تنظیم کے الحاق سے یہ اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں