فرینڈز آف ملتان گروپ کو صنعتکاروں کی بھرپور حمایت حاصل

فرینڈز آف ملتان گروپ کو صنعتکاروں کی بھرپور حمایت حاصل

میاں جاوید، ڈاکٹر حارث کا چیمبر انتخابات میں مکمل تعاون کا اعلان کیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں فرینڈز آف ملتان گروپ کو ایک اور اہم انتخابی حمایت حاصل ہوگئی۔ گروپ کے چیئرمین شیخ فضل الٰہی، مجید اللہ خان شادی خیل اور شیخ فیصل سعید نے معروف صنعتکار میاں جاوید، چیئرمین احمد حسن ٹیکسٹائل، اور ڈاکٹر حارث، ڈائریکٹر احمد حسن ٹیکسٹائل، سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے انتخابات، تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل، چیمبر کے مؤثر کردار اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میاں جاوید نے فرینڈز آف ملتان گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات میں گروپ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کی قیادت تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ، باصلاحیت اور تجربہ کار ٹیم پر مشتمل ہے ، جو چیمبر کو مزید فعال اور مؤثر بنا سکتی ہے ۔ڈاکٹر حارث نے بھی گروپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں اور صنعتکاروں کی مؤثر نمائندگی، چیمبر کے وقار میں اضافے اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔چیئرمین فرینڈز آف ملتان گروپ شیخ فضل الٰہی نے میاں جاوید اور ڈاکٹر حارث کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد سے واضح ہے کہ وہ مثبت، فعال اور متحد قیادت چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں چیمبر میں شفافیت، خدمت اور ترقی پر مبنی نظام کو فروغ دیتے ہوئے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں