مدار س کے تحفظ کیلئے کاوشیں جاری رہیں گی، حنیف جالندھری

 مدار س کے تحفظ کیلئے کاوشیں  جاری رہیں گی، حنیف جالندھری

ملتان (کرائم رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ خیرالمدارس کے مہتمم مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے ۔۔۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتویں مرتبہ متفقہ طور پر ناظمِ اعلیٰ منتخب ہونے پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء، مشائخ، دینی و سیاسی رہنماؤں، اساتذہ، منتظمین مدارس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، حافظ محمد اسلم، مرزا ارشد القادری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی دینی، تعلیمی اور تنظیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دوبارہ انتخاب کسی ایک شخصیت کی نہیں بلکہ وفاق المدارس کے شورائی نظام، اکابر کے اعتماد اور دینی مدارس کے اجتماعی مزاج کی کامیابی ہے ۔مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس سے ان کی وابستگی تقریباً 46 برس پر محیط ہے اور یہ اعتماد اللہ تعالیٰ کا فضل، اکابر کی دعاؤں، رفقائے کار کے تعاون اور مدارس سے وابستگان کی محبتوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی خودمختاری، آزادی اور اتحاد کے تحفظ کے لئے آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ حالات میں دینی مدارس، علماء اور دینی قیادت کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد اور امت کے اجتماعی مفاد کے لیے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں