گل فراز گینگ کے سرغنہ سمیت 2ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد

گل فراز گینگ کے سرغنہ سمیت  2ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ‘‘گل فراز گینگ’’ کے ۔۔۔

سرغنہ گل فراز اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضہ سے 04 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ جس میں2عدد موٹر سائیکلیں اورنقدی شامل ہے برآمد کر لیا گیا جبکہ 05 مقدمات بھی ٹریس کر لئے گئے ۔ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ تنویر اسلم نے اپنی دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں