اے سی بورے والا کا حاجی شیر دیوان عرس انتظامات کا جائزہ

اے سی بورے والا کا حاجی شیر  دیوان عرس انتظامات کا جائزہ

بورے والا (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک نے دربار حضرت حاجی شیر دیوان پر جاری۔۔۔۔

 سالانہ میلے کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دربار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور زائرین کے لیے خیر و برکت کی دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔انہوں نے سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات، میڈیکل کیمپ، ریسکیو انتظامات، پینے کے صاف پانی، پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی، سیکیورٹی و طبی امداد کے انتظامات ہر وقت فعال رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے احکامات کے مطابق سالانہ عرس حضرت حاجی شیر دیوان کے سلسلے میں 11 جولائی کو ضلع وہاڑی میں مقامی تعطیل ہو گی جبکہ صوبائی دفاتر بند رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں