نشترمیں5روزہ صفائی مہم مختلف شعبے سینیٹائز

نشترمیں5روزہ صفائی مہم مختلف شعبے سینیٹائز

ملتان(لیڈی رپورٹر)ایم ایس ڈاکٹر عبدالقادر خان کی ہدایات پر نشتر ہسپتال میں 5 روزہ مکمل صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔

 اس حوالے سے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبد القادر خان نے کہا کہ ہمارا ویژن ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتال صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک ہوں اسی لئے نشتر ہسپتال ملتان میں 5 روزہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ یہ مہم دو روز سے جاری ہے ،مہم کے پہلے روز ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کو سینیٹائز کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقادر خان کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں مریضوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے یہ خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کا یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں