دکاندارکی سودا سلف لینے آئی لڑکی سے زیادتی،ملزم گرفتار
گگومنڈی(نامہ نگار)دکاندارکی سوداسلف خریدنے آئی 14سالہ لڑکی سے زیادتی۔نواحی گاؤں249ای بی کے رفاقت علی کی بیٹی بوتل لینے اعجاز کی دکان پرگئی ۔۔۔
جہاں اس نے زیادتی کانشانہ بنایا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں 249ای بی کے رہائشی محنت کش رفاقت علی کی14سالہ بیٹی گاؤں میں ہی اعجاز عرف راجوگجرکی دکان سے 10بجے کے قریب بوتل خریدنے گئی جہاں اوباش دکانداراعجازگجر دکان کاشٹربندکرکے اس سے زیادتی کرنے لگا۔،بچی کے رونے کی آوازسن پرجب محلہ کے لوگ وہاں آئے توملزم فرارہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔