ناپ تول میں کمی پر دو پٹرول پمپ سیل، پچاس ہزار جرمانہ

ناپ تول میں کمی پر دو پٹرول  پمپ سیل، پچاس ہزار جرمانہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز) عامر رضا ایوبی نے۔۔۔

 اڈا لڈن کے مختلف پٹرول پمپوں کا اچانک معائنہ کیا۔معائنے کے دوران پیمانہ جات کی جانچ میں دو پٹرول پمپ ناپ تول میں کمی کے مرتکب پائے گئے ، جنہیں موقع پر سیل کر دیا گیا، جبکہ عدالت کی جانب سے 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر نے شہریوں سے وزن اور پیمائش سے متعلق مسائل دریافت کیے اور کہا کہ اگر کسی کو ناپ تول کے حوالے سے شکایت ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ انڈسٹریز سے رابطہ کرے تاکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔عامر رضا ایوبی نے کہا کہ درست وزن اور مقررہ مقدار کی فراہمی یقینی بنانا محکمہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ویٹس اینڈ میئرز ایکٹ کے تحت ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں