بلاک شناختی کارڈ کیخلاف درخواست چیئرمین نادرا کو ایک ماہ میں فیصلے کاحکم
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے شہری کا شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی پٹیشن پر چیئرمین نادرا کو ایک ماہ کے اندر اندر فیصلہ کیا کرنے کا حکم دیا ہے ۔۔۔۔
محمود کوٹ ضلع کوٹ ادو کے رہائشی شہری فہیم اسلم کے وکیل رانا امجد علی امجد نے فاضل عدالت کو بتایا کہ نادرا نے کوئی وجہ بتائے بغیر ایک شہری کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا جس کی وجہ سے اس کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں ۔