شہری کو گولیاں مارنے کا الزام 2افراد کیخلاف مقدمہ

شہری کو گولیاں مارنے کا الزام  2افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر )شاہ شمس پولیس نے شہری کو گولیاں مارکر زخمی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔

پولیس کو سمیع عاشق نے بتایا کہ اپنے کزن عبدالواسع کے ساتھ گھر کے باہر موجود تھا کہ ملزم آئے اور گولیاں مارکر عبدالواسع کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں