واسا کی ناقص کارکردگی پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

واسا کی ناقص کارکردگی پر  شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)سیاسی و سماجی شخصیت چودھری علی عباس آرائیں نے واسا وہاڑی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 کہا ہے کہ ادارہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام دکھائی دیتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گندا پانی جمع رہنا اور گٹروں کا ابلنا معمول بن چکا ہے ، جبکہ شکایات کے باوجود مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔انہوں نے کہا کہ واسا کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرانے والے شہریوں کو عملے اور وسائل کی کمی کا جواز دیا جاتا ہے ۔ ان کے مطابق متعدد سیوریج لائنیں خستہ حال ہیں، تاہم ان کی بحالی کے لیے عملی پیش رفت نظر نہیں آتی۔چوہدری علی عباس آرائیں نے الزام عائد کی۔ا کہ بعض شہریوں کو پانی کی سہولت نہ ہونے کے باوجود واٹر سپلائی کے بل بھجوائے جا رہے ہیں، جبکہ کئی دکانوں کو بھی سیوریج اور واٹر سپلائی استعمال نہ کرنے کے باوجود بل موصول ہو رہے ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی، کمشنر ملتان اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واسا کی کارکردگی کا جائزہ لے کر شہریوں کو غیر ضروری بلوں اور ناقص سیوریج نظام سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں