پوسٹ گریجویٹ انڈکشن ،ایک ہی امتحان لیا جائے ، حسن بلوچ

پوسٹ گریجویٹ انڈکشن ،ایک ہی امتحان لیا جائے ، حسن بلوچ

نیا انڈکشن ٹیسٹ اضافی بوجھ، میرٹ ایک ہی امتحان کی بنیاد پر مقرر کیا جائے ،بیان

بہاولپور (خبرنگار)کنوینئر ڈاکٹر حسن بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انڈکشن کے لیے صرف ایک معیاری امتحان رکھا جائے تاکہ امیدواروں پر غیر ضروری امتحانات کا بوجھ کم ہو اور میرٹ کا نظام مزید شفاف بنایا جا سکے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت FCPS Part-I اور JCAT/MD/MS  کے امتحانات پہلے ہی موجود ہیں، اس کے باوجود نئے پوسٹ گریجویٹ انڈکشن ٹیسٹ کا اجراء نوجوان ڈاکٹروں پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نیا انڈکشن ٹیسٹ نافذ کرنا چاہتی ہے تو پھر موجودہ FCPS Part-I اور JCAT کو ختم کیا جائے تاکہ ایک ہی امتحانی نظام رائج ہو۔ڈاکٹر حسن بلوچ نے مزید کہا کہ پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنسی میں داخلے کا میرٹ صرف اسی ایک امتحان میں حاصل کیے گئے نمبروں کی بنیاد پر بنایا جائے ۔ ان کے مطابق اس سے شفافیت، انصاف اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع میسر آئیں گے ۔

 

 انہوں نے کہا کہ بھارت میں NEET-PG کے نظام کے تحت بھی ایک ہی امتحان کی بنیاد پر میرٹ کا تعین کیا جاتا ہے ، جس سے انتخابی عمل زیادہ منصفانہ اور مؤثر بن گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں