کوٹ ادو،ڈاکوؤ ں نے آئل ریفائنری ملازم کو لوٹ لیا

کوٹ ادو،ڈاکوؤ ں نے آئل ریفائنری ملازم کو لوٹ لیا

تشدد کے بعد نقدی، شناختی دستاویزات ودیگر سامان چھین کر فرار ،مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) آئل ریفائنری سے ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانے والا فلنگ آپریٹر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا۔ مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نقدی، شناختی دستاویزات اور دیگر سامان چھین لیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ قصبہ گجرات میں بستی سوہانرے والا موضع ڈونہ کے رہائشی غلام عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق غلام عباس پارکو آئل ریفائنری میں فلنگ آپریٹر ہے ۔متاثرہ شخص ڈیوٹی ختم کرکے رات کے وقت گھر جا رہا تھا کہ مقامی پٹرول پمپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ملزمان متاثرہ شخص کی جیب سے بٹوا، گیٹ پاس، شناختی کارڈ کی کاپی اور 4350 روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں