دائرہ دین پناہ فیڈر پر طویل لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان

دائرہ دین پناہ فیڈر پر طویل لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان

سات گھنٹے بجلی بند ، گرمی میں معمولات زندگی متاثر، میپکو سے نوٹس کا مطالبہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)دائرہ دین پناہ فیڈر پر غیر اعلانیہ فورس لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ جمعہ کے روز صبح 9 بجے بند ہونے والی بجلی 7 گھنٹے بعد سہ پہر 4 بجے بحال ہوئی۔تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ فیڈر سے منسلک علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شدید گرمی اور حبس میں شہری پریشان رہے ۔ گھروں، بازاروں اور کاروباری مراکز میں معمولات زندگی متاثر ہوئے ، جبکہ بچے ، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بجلی بند ہونے کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی، جس سے نماز جمعہ کی تیاری اور وضو کے لیے آنے والے نمازیوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میپکو کی جانب سے پرمٹ کے نام پر روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بن چکا ہے۔ ، جس سے عوام سخت پریشان ہیں۔شہریوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو، سپرنٹنڈنگ انجینئر، ایکسین اور ایس ڈی او سے مطالبہ کیا ہے کہ دائرہ دین پناہ فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بلاجواز بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں