بی آئی ایس پی وائلٹ سم مرکز پر رش، خواتین کو مشکلات
کوٹ ادو میں مزید مراکز قائم کرنے اور سم فراہمی کا عمل بہتر بنانے کا مطالبہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رائے ثاقب پرہاڑ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وائلٹ سم کے حصول کیلئے کوٹ ادو میں قائم واحد مرکز پر مستحق خواتین کا شدید رش معمول بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور دھوپ میں دور دراز علاقوں سے آنے والی بزرگ، بیوہ اور مستحق خواتین کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے ، جبکہ کئی خواتین سارا دن انتظار کے بعد بھی سم حاصل کیے بغیر واپس چلی جاتی ہیں۔رائے ثاقب پرہاڑ نے کہا کہ ضلع کوٹ ادو میں صرف ایک مرکز ہونے کے باعث خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مزید مراکز قائم کرنے اور سم جاری کرنے کے عمل کو بہتر بنانے سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ۔انہوں نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، متعلقہ افسران اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چوک منڈا سنٹر فوری بحال کیا جائے ، کوٹ ادو مرکز پر ریٹیلرز کی تعداد بڑھائی جائے اور ضلع بھر میں مزید وائلٹ سم مراکز قائم کیے جائیں۔ؤ