جمعہ بازار روڈ پر ٹریفک مسائل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ بازار روڈ پر ٹریفک مسائل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

موٹر سائیکلوں اور تجاوزات کے باعث سڑک بند، شہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں شہر کے جمعہ بازار ریلوے روڈ پر ٹریفک مسائل شدت اختیار کر گئے ، موٹر سائیکلوں کی بھرمار اور تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیل کے مطابق شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پیرا فورس اہلکاروں کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث جمعہ بازار روڈ پر بدانتظامی بڑھتی جا رہی ہے ۔ سڑک پر بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں کھڑی ہونے سے پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔شہریوں کے مطابق موٹر سائیکل شوروم مالکان نے مین روڈ پر اسٹالز اور سامان رکھ کر کاروبار شروع کر رکھا ہے ، جس کے باعث سڑک کا بڑا حصہ متاثر ہو رہا ہے اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس بھی صورتحال پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کر رہی۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ ، ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں