وہاڑی چیمبر کی ٹیکسٹائل ایشیا نمائش میں بھرپور نمائندگی
محمد عثمان نے سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کے فروغ پر ملاقاتیں کیں
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 32ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 میں بھرپور نمائندگی کی۔چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر محمد عثمان نے لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش میں شرکت کی، جہاں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صنعتکاروں، برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔نمائش کے دوران جدید ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی، صنعتی رجحانات، سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارتی روابط کے فروغ سے متعلق مختلف سیشنز منعقد ہوئے ۔محمد عثمان نے مختلف قومی و بین الاقوامی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہوئے صنعت و تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق ادارہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر نمائندگی کے ذریعے مقامی صنعت، تجارت اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔