ملزموں نے شادی شدہ سمیت 8خواتین کو اغوا کرلیا

ملزموں نے شادی شدہ  سمیت 8خواتین کو اغوا کرلیا

ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔

 مخدوم رشید پولیس کو محسن نے بتایا کہ ملزم وقار یونس نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ میری بیوی عاصمہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے سٹی شجاع آباد پولیس کو سہیل اختر نے بتایا کہ میری والدہ ارشاد بیگم کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا سٹی جلالپور پولیس کو امیر مائی نے بتایا کہ چار نامعلوم ملزم میری بیٹی مقدس کو اغوا کرکے لے گئے سٹی جلالپور پولیس کو زاہد نے کہا کہ ملزم فیصل ، حسن ، اصغر وغیرہ نے میری اہلیہ کو اغوا کرلیا۔ چہلیک پولیس کو شفیق نے بتایا کہ میری اہلیہ حفصہ کو ملزم غلام شبیر نامعلوم کے ہمراہ اغوا کرکے لے گیا ممتاز آباد پولیس کو عبدالوحید نے کہا کہ نامعلوم ملزمان نے بیوی کو اغوا کرلیا بابر نے بتایا کہ ملزم عمر میری بیٹی کو اغوا کرکے لے گیا جبکہ بی زیڈ پولیس کو خادم حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے میری بیٹی سونیا کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں